English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی حملے سے برصغیر کا نقشہ تبدیل ہوجائے گا، شیخ رشید

القمر

پاکستان نے پھلجڑیاں اور مرچ مصالحے شب برأت پر پھوڑنے کیلئے نہیں رکھے
آزاد کشمیر پر حملہ اعلان جنگ تصور کیا جائیگابھرپور جواب دیں گے‘ ریلی سے خطاب
مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت نے حملہ کیا تو برصغیر کا نقشہ تبدیل ہوجائے گا۔مظفر آباد میں ریلی سے خطاب میں شیخ رشید نے کہاکہ دنیا کے ہر محاذ پر کشمیر کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں، وقت آنے پرقوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے پھلجڑیاں اور مرچ مسالحے شب برات پر پھوڑنے کیلئے نہیں رکھے ،بھارت نے حملہ کیا تو برصغیر کا نقشہ بدل جائے گا۔شیخ رشید نے بھارت کو للکارتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر پر حملہ اعلان جنگ تصور کیا جائیگااور اس کا بھرپور جواب دیں گے۔ریلی کے شرکاء سے خطاب میں ان کا کہنا تھاکہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے، جس میں نوجوانوں کی تعدا د سب سے زیادہ ہے۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہاکہ نوجوان ان کے ہاتھ پر بیعت کریں کہ25 کروڑ بھارتی مسلمان اور 22کروڑ پاکستانی مسلمان مل کر پاکستان بنائیں گے۔اس سے پہلے شیخ رشید کے استقبال کے لیے ریلیاں نکالیں اور انہیں جلوس کی صورت میں پریس کلب پہنچایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے