English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مہوش حیات نے ٹام کروز کو اپنا پہلا پیار قرار دیدیا

القمر

زندگی میں کبھی ساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو ضرور کروں گی
ایسے شخص سے شادی نہیں کرونگی جو میرے اسٹار ڈم سے متاثر ہو
کراچی (نیٹ نیوز) اداکارہ مہوش حیات نے ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کو اپنا پہلا پیار قرار دے دیا۔ ٹی وی انٹرویو کے دوران مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ وہ نہ صرف ٹام کروز کی مداح ہیں بلکہ وہ ان کا پہلا پیار بھی ہیں۔ ان کو زندگی میں کبھی ان کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو وہ فوراً اس پیشکش کو قبول کریں گی۔ شادی کے سوال پر انہوں نے کہاکہ وہ ایسے شخص سے شادی کرنے کی خواہش مند نہیں ہیں جو ان سے ان کے اسٹارڈم کی وجہ سے شادی کرنا چاہے، بلکہ ایسے شخص کو جیون ساتھی بنانا پسند کروں گی جس کو میری ذات سے پیار ہو اور جو پیسے کا لالچی نہ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ پیسہ کبھی بھی ان کی کمزوری نہیں رہا اور نہ ہی وہ اسے اپنی زندگی میں فوقیت دیتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے