English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم نے بھارت کیلئے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

القمر

بھارت ٗ افغانستان میں تجارت کیلئے استعمال ہونے والے زمینی راستے بند کرنے کیلئے مشاورت شروع ہوگئی
لاہور‘ اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کیلئے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ بھارت ‘ افغانستان میں تجارت کیلئے استعمال ہونیوالے زمینی راستے بند کرنے کی بھی تجویز ہے اور فیصلہ کرنے سے پہلے تمام قانونی پہلوئوں پر غور کیا جارہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شروع کیا ہے ختم ہم کریں گے۔ کشمیر میں جوہورہا ہے وہ ہمارے لئے ناقابل قبول ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ مودی سرکار نے جو راستہ اختیا رکیا ہے اسے اسی کی زبان میں جواب دیا جائیگا۔ کابینہ میں تجاویز آئیں عملی طور پر فیصلہ ہوگیا۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مودی کو عقل کی بات سمجھ میں نہیں آرہی ہے۔ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کیلئے فضائی حدود بند کرنے کے حوالے سے سنجیدہ مشاورت شروع کی گئی ہے اور آئندہ48 گھنٹوں میں اس بارے میں فیصلہ کرلیا جائیگا۔ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ کابینہ میٹنگ میں بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدودبند کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی ‘فضائی حدود کی بندش کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ اگلے48 گھنٹے میں کیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے