English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کشمیریوں کی حمایت میں فنکار بھی سڑکوں پر آگئے

القمر

فیصل قریشی، اعجاز اسلم و دیگر مزار قائد پہنچ گئے، کشمیریوں کی حمایت میں نعرے لگائے
کراچی (کلچرل ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد گزشتہ روز پورے ملک میں ’’کشمیر آور‘‘ منایا گیا۔ شوبز فنکاروں نے بھی اس موقع پر کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا، اداکار فیصل قریشی، اعجاز اسلم و دیگر مزار قائد پہنچ گئے اور کشمیریوں کی حمایت میں نعرے لگائے۔ اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ وہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔ اداکار عدنان صدیقی اور بلال اشرف نے بھی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ وہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں، اداکار شان نے کہا کہ ان کی بھرپور حمایت کشمیر کے ساتھ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے