English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت نے کرتار پور راہداری کھولنے پر مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی

القمر

اسلام آباد: باباگرونانک کی 550 ویں سالگرہ پرکرتار پور راہداری کھولنے کے معاملے پر پاکستان کی اعلیٰ مذاکرات کی پیشکش بھارت نے قبول کرلی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرتارپور راہداری پر پاکستان اور بھارت میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات 4 ستمبر کو ہوں گے جس میں پاکستانی وفد کی قیادت ترجمان دفتر خارجہ و ڈی جی ساؤتھ سارک ڈاکٹر فیصل کریں گے، پاکستان کی پیشکش کا بھارت نے باضابطہ جواب دے دیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے مابین یہ اعلیٰ سطح مذاکرات کا تیسرا دور ہوگا، مذاکرات واہگہ ،اٹاری سرحد بھارتی علاقے میں ہوناطے پائے ہیں، دوطرفہ مذاکرات پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔ پاکستان کی مخلصانہ کوشش ہے کہ حتمی مسودے پر اتفاق رائے طے پا جائے، کرتارپور راہداری منصوبے کے مسودے پر تاحال 80 فیصداتفاق رائے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے