English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواز شریف اور زرداری نے پلی بارگین کیلئے اسٹیبلشمنٹ کے سامنے شرائط رکھ دیں

القمر

مائنس تھری کیا جائے ہمارے ساتھ عمران کو بھی ہٹایا جائے‘معروف صحافیوں کا دعویٰ
ہم 15 سے 20بلین ڈالر دینے کوبھی تیار ہیں، کچھ سالوں کیلئے باہر چلے جائیں گے‘ اعتراف جرم نہیں کریں گے
ہمارے بچوں کو سیاست میں ان کا حق دینا چاہئے‘بلاول کی سیاست کو اتنا خطرہ نہیں جتنا مریم کا راستہ روکا جا رہا ہے
نواز شریف 12 ارب ڈالر دینے کو تیار‘زرداری نے 20 ارب ڈالرز کی پیش کش کر دی‘ معید پیرزادہ‘جان اچکزئی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف اور زرداری نے پلی بارگین کیلئے اسٹیبلشمنٹ کے سامنے شرائط رکھ دیں۔ مائنس تھری کیا جائے ہمارے ساتھ عمران کو بھی ہٹایا جائے۔ نواز شریف 12 ارب ڈالر دینے کو تیارہیںجب کہ زرداری نے 20 ارب ڈالرز کی پیش کش کر دی ۔معروف صحافی معید پیرزادہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف جیل میں ہیں، مریم نواز بھی جیل میں ہیں جنہیں 5 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔آصف علی زرداری کو صحت کا معائنہ کروانے کے لیے 28 اگست کو پمز میں لایا گیا۔جس کے دو دن بعد ان کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔جس کے نتیجے میں پیپلز پارٹی اور ان کے اپنے خاندان نے بھی شور مچایا کہ آصف علی زرداری کے ساتھ بہت ظلم اور زیادتی ہو رہی ہے۔معید پیرزادہ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری اپنے اپنے طور پر اسٹیبلشمنٹ کو پلی بارگین کی آفر کر رہے ہیں۔لیکن اس پلی بارگین میں ایک خاص بات یہ ہے کہ وہ دونوں کہتے ہیں ہم اچھے خاصے پیسے دینے کو تیار ہیں،اس کے لیے 15 سے 20 بلین ڈالر کا ذکر بھی کیا جا رہا ہے،تو ان دونوں کا کہنا ہے کہ ہم اعتراف جرم نہیں کریں گے۔ہم یہ نہیں مانیں گے کہ ہم نے کچھ غلط کیا تھا،ہم باہر چلے جائیں گے لیکن ہمارے بچوں کو سیاست میں ان کا حق دینا چاہئے۔بلاول بھٹو کی سیاست کو اتنا خطرہ نہیں ہے جتنا کہ مریم نواز کا راستہ روکا جا رہا ہے۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ دلچسپ بات یہ ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی طرف سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ مائنس تھری کیا جائے،یعنی کہ عمران خان کو بھی ہٹایا جائے۔تاکہ ہم سارے ہی سیاست سے باہر ہو جائیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل معروف صحافی جان اچکزئی نے انکشاف کیا تھا کہ نواز شریف 12 ارب ڈالر دینے کو تیار ہو گئے ہیں۔ہو سکتا ہے کہ اس سے بھی زیادہ کچھ دے دیں۔اس کے لیے جو شرائط طے کی گئی ہیں وہ یہ ہیں کہ نواز شریف صاحب ہمیشہ کے لیے ملک سے باہر چلیں جائیں گے اور سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گے۔جب کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی دس سال کے لیے ملک سے باہر چلی جائیں گی اور اس عرصے میں سیاست میں حصہ نہیں لیں گی۔امکانات ہیں کہ اگلے تین سے چار ہفتوں میں ڈیل فائنل ہو جائے گی اور یہ پورے شریف خاندان کو بچا لے گی۔جان اچکزئی نے مزید کہا کہ اس تمام ڈیل میں شہباز شریف شامل نہیں ہیں۔جان اچکزئی نے مزید کہا کہ نواز شریف جیل میں ایک شکست تسلیم کرلینے والے انسان بن چکے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ نواز شریف اپنے زندگی کے آئندہ سال ہر حالت میں آرام سے گزرانا چاہتے ہیں۔اس سے قبل جان اچکزئی نے آصف علی زرداری سے متعلق بھی دعویٰ کیا تھا۔جان اچکزئی کا دعویٰ تھا کہ آصف زرداری نے کیسز کے خاتمے کیلئے 20 ارب ڈالرز کی پیش کش کر دی، تاہم وزیراعظم نے پیش کش مسترد کردی، عمران خان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کو سزا دلوائے بنا چھوڑنے کیلئے راضی نہیں۔جان اچکزئی نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں تہلکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری نے کیسز کے خاتمے کیلئے 20 ارب ڈالرز کی پیش کش کر دی ہے۔ تاہم وزیراعظم عمران خان نے پیش کش مسترد کردی ہے۔ وزیراعظم عمران خان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کو سزا دلوائے بنا چھوڑنے کیلئے راضی نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے