
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ڈورین طوفان سے متاثر ہونے والی ریاستوں کا غلط نقشہ دکھا دیا جس پر انہیں 90 دن تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اوول آفس میں پریس کانفرنس کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کو نیشنل ہریکین سینٹر (این ایچ سی) کا نقشہ دکھا کر بتایا کہ امریکی ریاست الاباما بھی ڈورین طوفان سے متاثر ہوگا۔
اس ضمن میں بتایا گیا کہ امریکی صدر نے وہ نقشہ دکھایا جو این ایچ سی نے ابتدائی طور پر جاری کیا تھا اور اس نقشے میں پیش گوئی کی تھی کہ ڈورین طوفان ریاست الاباما سے ٹکراسکتا ہے بعدازاں طوفان کا رخ بدل گیا تھا۔
متعلقہ افسران کی جانب سے غلطی کی نشاندہی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اس بارے میں کچھ نہیں معلوم۔
In addition to Florida – South Carolina, North Carolina, Georgia, and Alabama, will most likely be hit (much) harder than anticipated. Looking like one of the largest hurricanes ever. Already category 5. BE CAREFUL! GOD BLESS EVERYONE!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) September 1, 2019
امریکی صدر نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ڈورین طوفان سے جنوبی کیرولینا، شمالی کیرولینا، فلوریڈا، جارجیا سمیت الاباما کی ریاستیں بھی متاثر ہوں گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے متازع بیان کے بعد برمنگھم میں محکمہ موسمیات نے ٹوئٹ کے ذریعے امریکی صدر کے بیان کو مسترد کیا اور کہا کہ ’امریکی ریاست الاباماڈورین طوفان سے متاثر نہیں ہوگی‘۔
محکمہ موسمیات نے تصدیق کی کہ ’صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل غلطی کو دہراتے رہے‘۔
مزیدپڑھیں: بہاماس میں خوفناک سمندری طوفان، فلوریڈا کے کئی علاقے خالی کرالیے گئے
واضح رہے کہ امریکی قانون کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کو غلط طور پر پیش کرنا قابل سزا ہے۔
مذکورہ قانون کی رو سے امریکی صدر کو 90 دن تک کی قید ہوسکتی ہے۔
بعدازاں ڈونلڈ ٹرمپ نے صحیح نقشہ ٹوئٹ کیا۔
This was the originally projected path of the Hurricane in its early stages. As you can see, almost all models predicted it to go through Florida also hitting Georgia and Alabama. I accept the Fake News apologies! pic.twitter.com/0uCT0Qvyo6
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) September 4, 2019
خیال رہے کہ شمالی امریکا اور کیریبئن میں آنے والے سمندری طوفان ڈورین سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔
امریکی ریاست بہاماس کے حکام نے بتایا تھا کہ اب تک 5 افراد مارے جاچکے ہیں اور متعدد زخمی ہیں جبکہ کئی لوگوں کو امریکی کوسٹ گارڈ نے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔
