English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

معروف کامیڈین امان اللہ کو دل کا دورہ، آئی سی یو منتقل

القمر

لاہور: کامیڈین امان اللہ کو دل کا دورہ پڑا ہے اور وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان کے معروف کامیڈٰین امان اللہ خان کو دل کا دورہ پڑا ہے اور انہیں ڈاکٹر اسپتال لاہور کے انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

کامیڈین کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے امان اللہ کا علاج شروع کر دیا ہے تاہم حالت تشویشناک ہے، پرستاروں سے دعاؤں کی اپیل ہے۔

واضح رہے کہ معروف کامیڈین امان اللہ کی طبیعت کچھ دنوں سے انتہائی ناساز ہے اور وہ سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال زیرعلاج تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے