English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

علی وزیر اور محسن داوڑ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

القمر

بنوں: ہائی کورٹ نے ارکان قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنماؤں محسن داوڑ اور علی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے بنوں سرکٹ بینچ میں جسٹس ناصر محفوظ نے محسن داوڑ اور علی وزیر کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ عدالت نے دونوں سیاسی رہنماؤں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کے احکامات جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں اور دو افراد کی شخصی ضمانت کی عوض رہائی کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ محسن داوڑ اور علی وزیر کو خڑکمر چیک پوسٹ پر حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے