English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کا بھارتی وزیراعظم کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار

القمر

بھارتی حکومت نے وزیراعظم نریندرا مودی کے جہاز کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست دی تھی لیکن پاکستان نے ایسا کرنے سے انکار کردیا ہے۔ 

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرکے امریکا جانے کے خواہشمند تھے اور اس سلسلے میں بھارتی حکومت کی جانب سے حکومت پاکستان سے درخواست کی گئی تھی کہ نریندرا مودی کے جہاز کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے لیکن پاکستان نے مودی کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سےدرخواست باضابطہ طور پر گزشتہ ہفتے دی گئی جس میں کہا گیا کہ نریندرمودی 20 ستمبر کو پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر امریکا جانا چاہتے ہیں لہذا پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے اس سے پہلے پاکستان نے بھارتی صدر کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے متعلق اجازت نہیں دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے