ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نمرتا چندانی کیس میں اہم پیشرفت، مہران ابڑو کے پیغامات سے کیس کی گتھیاں سلجھنے لگیں

نمرتا قتل کیس میں ایف آئی اے کی رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نمرتا آخری وقت تک مہران ابڑو سے رابطے کیے لیکن مہران ابڑو نے آخری وقت میں نمرتا کو جواب دینا بند کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نمرتا اور مہران ابڑو کے درمیان شادی کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی، نمرتا کے درمیان چپقلش کا ریکارڈ بھی مل گیا جب کہ مہران ابڑو نے جو پیغامات مٹائے ان کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کی روشنی میں پولیس نے مہران ابڑو کا ایک بار پھر بیان لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ نمرتا کیس میں گرفتار ملزم مہران ابڑو نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ وہ اور مہران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے اور دونوں شادی کرنا چاہتے تھے۔16 ستمبر کو آصفہ بی بی ڈینٹل کالج لاڑکانہ کے ہاسٹل سے نمرتا چندانی کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ سندھ حکومت نے نمرتا چندانی کی ہلاکت کی وجوہات جاننے کے لیے جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں