English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انڈونیشیا میں 6.5 شدت کا زلزلہ، 4 افراد ہلاک

القمر

جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرے پر شدید زلزلے نے ایک بار پھر تباہی مچادی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی انڈونیشیا کے جزیرے مالوکو میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز امبون شہر سے 23 میل دور تھا۔

انڈونیشن حکام نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح 9 بجے کے قریب آیا جب کہ زلزلے کے باعث سونامی کا کوئی خطرہ نہیں تاہم اسے طاقتور زلزلے کے طور پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز مشرقی امبون سے 23 میل کی دوری پر تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے امبون شہر میں واقع یونیورسٹی کی عمارت جزوی طور پر تباہ ہوئی جس سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

زلزلے کے باعث فوری طور پر جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہیں البتہ قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سڑکوں اور عمارتوں میں دراڑیں پڑنے کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے