English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پارٹی قیادت کو انتقام کا نشانہ بنانے کے بعد اب نیب کوکارکنان کے پیچھے لگا دیا گیا ہے،بلاول

القمر

اسلام آباد ( وائس آف ایشیا)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت و سرکردہ رہنماوَں کو انتقام کا نشانہ بنانے کے بعد اب نیب کو پارٹی کارکنان کے پیچھے لگا دیا گیا ہے،بیوروکریسی پہلے ہی کام کرنا بند کر چکی، اب منتخب نمائندوں کے ہاتھ پاوَں باندھنے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں،جیکب آباد میونسپل کمیٹی کے چیئرمین غلام عباس جکھرانی کیخلاف نیب کارروائیاں انتقامی کاروائی کے علاوہ کچھ نہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنان، عہدیداران اور منتخب نمائندوں کیخلاف نیب کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت و سرکردہ رہنماوَں کو انتقام کا نشانہ بنانے کے بعد اب نیب کو پارٹی کارکنان کے پیچھے لگا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتقامی کارروائیوں کا دائرہ جیکب آباد کے میونسپل چیئرمین تک بڑھانے کا مقصد بلدیاتی نظام کو منجمد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی پہلے ہی کام کرنا بند کر چکی، اب منتخب نمائندوں کے ہاتھ پاوَں باندھنے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے حقیقی نمائندوں سے خائف قوتیں گزشتہ 72 سالوں سے پولیٹیکل انجینئرنگ میں لگی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل انجینئرنگ سیاستدانوں کو بدنام اور نشانہ بنانے سے شروع ہوکر آمریت کی داغ بیل پر ختم ہوتی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں پولیٹیکل انجینئرنگ کی خاطر بدنامہ زمانہ پروڈو اور ایبڈو بنائے گئے، پروڈو اور ایبڈو آج نیب نام کی نئی بوتل کی شکل میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیکب آباد میونسپل کمیٹی کے چیئرمین غلام عباس جکھرانی کے خلاف نیب کاروائیاں انتقامی کاروائی کے علاوہ کچھ نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے