ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں کشمیر پر دوٹوک موقف، مشعال ملک بھی خوشی سے نہال، کیا بیان دیا جانیے اس خبر میں

مشعال ملک
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھادیا۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بہت اچھے طریقے سے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کیا، کشمیر کو ہندوستان نے سب سے بڑا ٹارچر سیل بنادیا ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ اب ساری ذمہ داری عالمی رہنماؤں کی اور اقوام متحدہ پر ہے، بھارت کے عزائم سے پوری دنیا متاثر ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر مظالم کے تمام حربے آزمانے کے باوجود بھارت ناکام ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال ابتر ہوتی جارہی ہے، کرفیو کے باعث کشمیر میں لوگ بھوکے مررہے ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا، کشمیری دنیا کی بہادر ترین قوم ہے، دنیا کی کوئی طاقت آج تک کشمیریوں کو ڈرا نہیں سکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارت سے آزادی چاہتے ہیں، دنیا کو کشمیریوں کا فیصلہ تسلیم کرنا پڑے گا، بھارت یاسین ملک کو کشمیریوں سے جوڑنے کی سزا دے رہا ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ بھارت آئندہ ماہ کشمیری قیادت کے خلاف ٹرائل کرنے جارہا ہے، اقوام متحدہ و عالمی برادری کو کشمیر کی صورت حال کا نوٹس لینا چاہئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں