English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقامی سطح پر اوورہال کیے گئے جے ایف 17 طیاروں کی رونمائی

القمر

ایئر کرافٹ ریبلڈ فیکٹری کامرہ میں مقامی سطح پر اوورہال  کیے گئے جے ایف 17  طیاروں کی تقریب رونمائی ہوئی۔

پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس نے جے ایف 17 طیاروں کی اوور ہالنگ کی صلاحیت حاصل کرکے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔ اس حوالے سے ایئرکرافٹ ریبلڈ فیکٹری کامرہ میں شاندار تقریب منعقد ہوئی، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ ہم  ٹیکنالوجی کے دور میں رہ رہے ہیں جہاں جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خود انحصاری ایک کلیدی حیثیت رکھتی ہے،انتھک جدوجہد کی بدولت پاک فضائیہ کو اپنے اہداف کے حصول میں قابلِ ذکر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

سربراہ پاک فضائیہ نے خود انحصاری کے حصول میں چین کی ایوی ایشن انڈسٹری کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ JF-17 طیاروں کی اوور ہالنگ بلاشبہ ایک بڑی کامیابی ہے، جو ائیر کرافٹ ریبلڈ فیکٹری  کے انجنئیرز اور اور تکنیکی عملے کی انتھک محنت اور عزم و حوصلے کی بدولت ممکن ہوئی۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ اوورہال کیے گئے چاروں جے ایف 17 طیاروں میں سے 2 چین جب کہ 2 طیارے مقامی طور پر ائیر کرافٹ ریبلڈ فیکٹری کامرہ میں تیار ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے