الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخواہ، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پیش نظرتمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو انتخابی فہرستوں کی تیاری کو جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تجدید شدہ انتخابی فہرستوں کی ابتدائی اشاعت ماہ نومبر2019 میں کی جائیگی۔ عوامی سہولت کے پیش نظر ہر ضلع میں مختلف مقامات پر ڈسپلے سنٹرز /معائنہ مراکز قائم کئے جائینگے۔متعلقہ علاقہ کے رہائشیوں کو موقع فراہم کیا جائیگا کہ وہ ابتدائی انتخابی فہرستوں میں اپنے اوراپنے اہل خانہ کے کوائف کا معائنہ کرکے تسلی کر لیں کہ ان کے نام اور کوائف درست طور پر درج ہیں بصورت دیگر ووٹ اندراج / منتقلی اور درستگی کوائف کیلئے بھی ڈسپلے سنٹرزمیں فارم جمع کروانے کی سہولت موجود ہوگی۔واضح رہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 27 کے مطابق ووٹ کا اندراج اب صرف شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر کروایا جاسکتا ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے پیش نظرماہ اکتوبر 2019 سے تمام اضلاع میں ووٹرز آگاہی مہم بھی شروع کی جارہی ہے۔ اس وقت رجسٹرڈ ووٹرز 10 کروڑ 90 لاکھ کے قریب ہیں، ایک محتاط اندازے کے مطابق نومبر تک تعداد 11 کروڑ 30 لاکھ سے زائد ہوجائیگی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو انتخابی فہرستوں کی تیاری کو جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیئے
القمر
