ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلاول بھٹو اور شہبازشریف کی ملاقات؛ آزادی مارچ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے ملاقات کی ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف سے ملاقات کی ہے، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، نوید قمر،سینیٹر مصطفی نواز کھوکھراور نیئر بخاری تھے جب کہ ملاقات میں شہباز شریف کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ ظفر الحق ،مرتضی جاوید عباسی، رانا تنویر،امیر مقام اور مریم اورنگزیب موجود تھے۔
ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال ، قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسیر منتخب نمائندوں کے پروڈکشن آرڈر اور مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں