English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نظام آف حیدر آباد فنڈ کیس؛ پاکستان نے برطانوی عدالت کا فیصلہ مسترد کردیا

القمر

اسلام آباد: پاکستان برطانوی عدالت کے فیصلے کے تمام پہلوئوں کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور مشاورت کے بعد مزید کوئی قدم اٹھائے گا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق برطانوی ہائیکورٹس آف جسٹس نے نظام آف حیدرآباد کے ورثاء کا دعوی تسلیم کیا ہے لیکن اس فیصلے میں ریاست حیدرآباد پر بھارت کے طاقت کے زور پر غاصبانہ قبضے کے پہلو کو نظر انداز کیا، بھارت نے ریاست حیدرآباد پر عالمی قوانین اور سماجی اقدار سے ہٹ کر قبضہ کیا تھا۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ نظام نے حکومت پاکستان سے رجوع کرکے مدد مانگی تھی، جو دی گئی اور سلامتی کونسل میں یہ مسئلہ آج تک زیر التواء ہے، پاکستان برطانوی فیصلے کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور قانونی مشاورت کے بعد مزید کوئی قدم اٹھائے گا۔

واضح رہے برطانوی عدالت نے نظام آف حیدر آباد فنڈ کیس میں 2 مرکزی فریقین کا دیرینہ دعوی مسترد کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے