English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فضل الرحمن نے لسی پینے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا‘ مراد سعید

بے شرم رہنماؤں نے ہمارا سر جھکایا ہوا تھا‘ اپوزیشن این آر او چاہتی ہے
پرچی والا چیئرمین کہتا ہے بارش آتی ہے تو پانی آتا ہے، کل کہا آنکھیں نکالوں گا
زرداری سی آئی اے کے ساتھ سودا کرتے تھے، گیلانی کہتے تھے ڈرون حملے کئے جائیں
احسن اقبال کے بھائی کو شہباز شریف نے ٹھیکے دیئے، اس کا کوئی جواب نہیں‘وفاقی وزیر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مراد سعید نے کہا ہے کہ فضل الرحمان نے لسی پینے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا، اپوزیشن کرپشن کیسز بند کرنے کیلئے این آر او چاہتی ہے۔وفاقی وزیر مراد سعید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اندر چوروں کی مجلس ہو رہی ہے، مجلس میں کوئی ابو بچاؤ مہم سامنے لائے گا تو کوئی اپنی کرپشن بچائے گا۔ پرچی والا چیئرمین کہتا ہے بارش آتی ہے تو پانی آتا ہے، کل کہا آنکھیں نکالوں گا۔ زرداری سی آئی اے کے ساتھ سودا کرتے تھے، گیلانی کہتے تھے ڈرون حملے کیے جائیں۔ احسن اقبال کے بھائی کو شہباز شریف نے ٹھیکے دیئے، اس کا کوئی جواب نہیں۔ امریکیوں کو پتہ تھا ہمارے حکمرانوں نے منی لانڈرنگ کر کے جائیدادیں خریدیں، جندال کے آنے پر ہم نے سوال کیا تو کہا ذاتی تعلقات ہیں۔مولانا نے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہ کر بس لسی پی، کھانا کھایا، بنگلے میں رہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 74 سال بعد کشمیر کا بیانیہ دنیا تک پہنچایا، آج بین الاقوامی میڈیا بھی کشمیریوں کو رپورٹ کر رہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا تھا پاکستان میں لشکر طیبہ اور پناہ گاہیں ہیں، ان کی حکومت میں ہمیشہ امریکا کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔مراد سعید نے کہا کہ اپنی نواسی کی شادی میں مودی کو بلا کر کشمیریوں پر ظلم و ستم کو بھلا دیا گیا، جندال جب پاکستان آیا تھا ہم نے سوال کیا تھا تو کہا ذاتی تعلقات ہیں۔ ہم سر اٹھا کر جیت سکتے تھے ان بے شرم رہنماؤں نے سر جھکایا ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے