English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آزادی مارچ نومبر تک مؤخر کردیں مسلم لیگ ن کی مولانا فضل الرحمن سے درخواست

مارچ اور دھرنا اکتوبر میں ہی ہوگا یا نومبر میں اس کا فیصلہ مجلس عاملہ کرے گی
فیصلہ کن مرحلے میں سب ساتھ ہوں گے، احسن اقبال سے ملاقات کے بعد فضل الرحمن کی گفتگو
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) نے باضابطہ طور پر جمعیت علما اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے درخواست کی ہے کہ آزادی مارچ نومبر تک موخر کردیں جبکہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آج مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کیا ہے مارچ اور دھرنا اکتوبر میں ہی ہوگا یا نومبر میں اس کا فیصلہ مجلس عاملہ کریگی، اتحادی جماعتوں کی سفارشات مجلس عاملہ کے سامنے رکھی جائیں گی۔ جمعیت علما اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمن سے مسلم لیگ (ن) کے وفد نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی احسن اقبال کر رہے تھے۔ ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، امیر مقام، لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر اور دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا تمام سیاسی جماعتیں مشاورت کر رہی ہیں کہ ہم مشترکہ طورپر آگے بڑھیں ، فیصلہ کن مرحلے میں سب ساتھ ہو نگے ، پاکستان اورمذہب کوجدا نہیں کیا جاسکتا، حکومت نے ہمارے خلاف مذہبی کارڈ استعمال کیا پہلے دھرنا جائز تھا لیکن ہمارا دھرنا ناجائز ہے۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ایک سال اور یہ حکومت چلی تو قومی سلامتی کو خطرات لاحق ہوجائیں گے ،ہم ملکر آگے بڑھیں گے اس سے فائدہ ہو گا،جو فیصلہ ہمارے قائد نواز شریف کا ہو گا وہ آخری فیصلہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے