English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاڑکانہ‘ضمنی انتخابی مہم تیز، آصفہ بھٹو کی زیرقیادت ریلی

عوام کا جم غفیر آصفہ بھٹو کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے سڑکوں پرامڈ آیا
جگہ جگہ پرتپاک استقبال‘متعدد مقامات پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں
لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک)لاڑکانہ میں پی ایس 11 کے ضمنی انتخابات کی سرگرمیاں تیز ہوگئیں، شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کی قیادت میں پی ایس 11 کی حدود میں آنے والے مختلف علاقوں میں ریلی نکالی گئی۔نوڈیرو چوک سے نکلنے والی ریلی رائس کنال پل سے نذر روڈ پہنچی، جس کا جگہ جگہ پرتپاک استقبال کیا گیا، ایس ایس پی چوک، وی آئی پی اور لاہوری روڈ پر عوام کا جم غفیر آصفہ بھٹو کی ایک جھلک دیکھنے امڈ آیا۔آصفہ بھٹو پر اولڈ بس اسٹینڈ، نشتر روڈ اور رائس کنال برج سمیت متعدد مقامات پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں، بندر روڈ اور پاکستان چوک پر بھی آصفہ بھٹو کا فقیدالمثال استقبال ہوا۔ آصفہ بھٹو کو دیکھ کر پورا شہر سڑکوں پر آگیا، جبکہ لاڑکانہ شہر زندہ ہے بی بی زندہ ہے کے نعروں سے گونج اٹھا، جس سے ایک سماں سا بندھ گیا، سینکڑوں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر مشتمل ریلی میں پی ایس 11 میں پی پی امیدوار جمیل سومرو کے حق میں بھی نعرے بلند ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے