English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ حکومت کا کراچی کے پیش اماموں کو صفائی کا سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ

جمعے کے خطبات میں صفائی کی دینی اہمیت اجاگر کی جائے گی، وزیر بلدیات سندھ کی زیر صدارت علما کا اجلاس (فوٹو: انٹرنیٹ)جمعے کے خطبات میں صفائی کی دینی اہمیت اجاگر کی جائے گی، وزیر بلدیات سندھ کی زیر صدارت علما کا اجلاس (فوٹو: انٹرنیٹ)

 کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں پیش اماموں کو صفائی کا سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، علما نے بھی کراچی کی صفائی مہم میں بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، آج جمعے کے خطبات میں صفائی کی دینی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔

اس حوالے سے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ سیکریٹریٹ کمیٹی روم میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف علما نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ روشن علی شیخ، سیکریٹری مذہبی امور ہارون احمد خان، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ آصف اکرام، علامہ جمیل راٹھور، حسین مسعودی، قاری محمد اقبال، سید عدیل شاہ، علامہ عبدالحفیظ، محمد یعقوب، باقر حسین زیدی، نصراللہ، محمد حسین مسعودی، ناصر احمد قلندری، مولانا رجب علی، مولانا اکرام حسین، سید شبیر رضا اور دیگر نے شرکت کی۔

سیکریٹری لوکل گورنمنٹ روشن علی شیخ نے کہا کہ علماء لوگوں کو صفائی کی اہمیت کے بارے میں بتائیں کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺصفائی کو کتنا پسند کرتے ھیں۔

sindh govt and ulma meeting clean my karachisindh govt and ulma meeting clean my karachi

ڈاکٹر علامہ جمیل راٹھوڑ نے کہا کہ حکومت کو یہ کام پہلے کرنا چاہیے تھا، ہم ھر قسم کا تعاون کریں گے۔ محمد حسین مسعودی نے کہا کہ علماء کرام اپنے علاقے کے لیڈر ہوتے ہیں ہم اپنے خطبات میں صفائی کی اہمیت بیان کریں گے۔ انھوں نے تجویز دی کہ راستوں میں کچرا پھینکنے والے دکان داروں اور ٹھیلے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے شہر سے آدھا کچرا کم ہوجائے گا۔

قاری اقبال نے کہا کے لوگ تبلیغ نہیں ڈنڈے سے سیدھے ہوں گے، سخت اقدامات کیے جائیں، ہم تبلیغ بھی کریں گے۔وزیر بلدیات نے کہا کہ کچرا پھیلانے پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں اور اطلاع دینے والوں کو انعام بھی دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے