English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

5 سالہ بیٹی کو قتل کرنے والی ماں گرفتار، مقدمہ درج

القمر

پشاور: تھانہ داؤد زئی کی حدود میں اپنی 5 سالہ بیٹی کوقتل کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور پولیس نے تھانہ داؤد زئی کی حدود میں اپنی بیٹی کو قتل کرنے والی خاتون کو گرفتارکرلیا، مسماۃ (ب) زوجہ فضل ریحان کے خلاف مقدمہ علت نمبر 649 مورخہ 2 ستمبر بجرم 302 درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

یہ پڑھیں: پشاور؛ ماں نے ضد کرنے پر بچی کو واشنگ مشین میں ڈال دیا؛ بچی جاں بحق

سی سی پی او کریم خان نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیا اور ایس پی رورل کیپٹن (ر) علی بن طارق کی سربراہی میں ڈی ایس پی رورل یاسین خان، ایس ایچ او عمران اللہ اور لیڈیز پولیس پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے چھوٹی بچی کے قتل میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا، جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مسماۃ (ب) زوجہ فضل ریحان کو گرفتارکرلیا، ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے وومن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تھانہ داؤد زئی کی حدود عمران گڑھی میں مسماۃ (ب) نے اپنی پانچ سالہ بیٹی دعا کو واشنگ مشین میں بند کیا جس سے بچی کا دم گھٹ گیا اوراس کی موت واقع ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے