English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بدترین معاشی بحران ٗ بھارت کے 16بینک ڈیفالٹر 9بند ہوگئے

مودی کی پالیسیوں نے بھارتی معیشت کو تباہ کردیا ٗ بینک ڈیفالٹر ہونے سے عوام کے کھربوں روپے ڈوب گئے
بھارت بھر میں بینکوں کے باہر صارفین کا احتجاج ٗ متعد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی مل رہی ہیں
نئی دہلی( نیٹ نیوز/ مانیٹرنگ ڈیسک) مودی حکومت کی کشمیر دشمن پالیسیوں نے بھارت کی معیشت کو بھی برباد کردیا۔ بھارت شدید ترین معاشی بحران کا شکار ہوگیا معاشی بحران کے باعث بھارت کو16 نیشنلائز ڈ بینک ڈیفالٹر ہوگئے اور عوام کے کھربوں روپے ڈوب گئے‘ جبکہ 9بینک مستقل طور پر بند ہوگئے ہیں جن میں بھارتی عوام کا اربوں روپیہ رکھا ہوا تھا۔ ایک ہفتہ قبل پنجاب بینک سمیت مختلف بینکوں نے اپنے صارفین پر ایک ہزار روپے سے زائد رقم نکالنے پر پابندی لگادی تھی نئی صورتحال کے باعث بینکوں کے باہر عوام مستقل احتجاج کررہے ہیں اور اپنی رقوم کی واپسی کیلئے مطالبہ کررہے ہیں لیکن بینکوں کی انتظامیہ کی جانب سے انہیں کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا جارہا ہے بھارتیوں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کو مظلوم کشمیریوں کی بد دعائیں لگی ہیں اور اس کا خاتمہ قریب ہے۔ گزشتہ روز بھی بینکوں کے ساتھ سامنے آنے والے نا خوشگوار واقعات میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملیں گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے