English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیب نے سابق وزرا اویس مظفر اور بابر غوری کا ریکارڈ برطانیہ کو دے دیا

القمر

 کراچی: نیب حکام نے کرپشن کے مقدمات میں مطلوب لندن میں موجود پیپلزپارٹی کے سابق وزیر اویس مظفر اور ایم کیوایم کے سابق ایم این اے بابر غوری کا ریکارڈ برطانوی حکام کو فراہم کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق برطانوی حکام نے گزشتہ ہفتے نیب حکام سے عمران فاروق قتل کیس ، ٹڈاپ کیس اور ایم کیوایم منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے ملاقات کرکے ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی اور لندن میں موجود ملزمان کا ریکارڈ بھی مانگا تھا۔ اس پر نیب حکام نے کرپشن کے مقدمات میں مطلوب لندن میں موجود ملزمان کا ریکارڈ برطانوی حکام کو فراہم کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر بلدیات اویس مظفر ٹپی اور سابق ایڈمنسٹریٹر ثاقب سومرو کیس کا ریکارڈ فراہم کیا گیا ہے جب کہ نیب حکام نے برطانوی حکام کو سابق ایم کیو ایم سینٹر بابر غوری کی تفتیش سے بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی حکام نے عمران فاروق قتل کیس، ٹڈاپ کیس اور ایم کیوایم منی لانڈرنگ کیس پر ایف آئی اے حکام سے بھی ملاقات کی ہے اور کرپشن کیسز کی تفصیلات مانگی ہیں تاہم ایف آئی اے حکام نے تاحال ریکارڈ فراہم نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے