English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گوادرفری زون پر 5 سال کیلئے ٹیکس ختم

القمر

کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ گوادر فری زون پر 5 سال کیلئے لگے ٹیکسز کوختم کردیا گیا ہے۔

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے لیاقت شاہوانی نے کہا کہ 96 سال بعد مائنز اینڈ منرلز پالیسی تبدیل کرنے جارہے ہیں، مائنز میں انسانی وسائل بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ گوادر فری زون پر 5 سال کیلئے لگے ٹیکسز کوختم کردیا گیا ہے جب کہ  بلوچستان حکومت اسپیشل اکنامک زونز قائم کرنے جارہی ہے، زیارت اور شعبان میں سیاحت کے فروخت کیلئے ایک اسٹیرنگ کمیٹی قائم کی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں روزگار کے اتنے موقع پیدا کریں گے کہ باہر سے لوگ یہاں آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے