English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مولانا کو ایسا بٹھائیں گے کہ اٹھنا مشکل ہوجائے گا، فیصل واوڈا

مولانا کا وزن کم کرنے کیلئے اڈیالہ اور اٹک جیل میں ایکسر سائز مشینیں رکھ رہے ہیں
ہم اْن کیلئے کھانے اور باتھ روم کا بھی اہتمام کریں گے‘ شہباز شریف بے ایمان انسان ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیرِ آبی وسائل فیصل واوڈا کہتے ہیں کہ سْنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن صاحب بہت دیر کے لیے دھرنا دینے آ رہے ہیں، اْنہیں اس دفعہ ایسا بٹھائیں گے کہ اْن کا اْٹھنا مشکل ہوجائے گا۔سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے الیکشن ہارنے کے بعد رونا رویا اور عدالت کا رْخ کیا لیکن ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم کسی کی گیڈر بھپکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، مولانا کا وزن کم کرنے کے لیے اڈیالہ جیل اور اٹک جیل میں ایکسر سائز مشینیں رکھ رہے ہیں۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مولانا کو ایسا بٹھائیں گے کہ کھڑا بھی نہیں ہو پائیں گے، ہم اْن کے لیے کھانے اور باتھ روم کا بھی اہتمام کریں گے۔اْنہوں نے کہا کہ شہباز شریف بے ایمان انسان ہیں اور نون لیگ کی پوری قیادت نے مْلک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے