ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مولانا فضل الرحمان ڈوبتی سیاست بچا رہے ہیں، وزیراعظم

مدارس میں ریفارمزلا رہے ہیں‘ مدارس اصلاحات پرمولانا بہت پریشان ہیں
اصلاحات سے طلبا سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہوں گے‘ اجلاس سے خطاب
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ڈوبتی سیاست بچا رہے ہیں۔ مدارس میں ریفارمزلا رہے ہیں جس کی مولانا کو فکر ہے،اصلاحات سے طلباسیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیاسی صورتحال اور مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ڈوبتی سیاست بچا رہے ہیں۔مدارس میں ریفارمزلا رہے ہیں جس کی مولانا کو فکر ہے۔ مدارس اصلاحات پرمولانا بہت پریشان ہیں۔اصلاحات سے طلباسیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہوں گے۔ اس موقع پرارکان نے مشورہ دیا کہ مولانا کوچاہیے آزادی مارچ کی تاریخ نہ بدلیں اور اسلام آباد آجائیں تاکہ قوم پر مولانا کے مذموم سیاسی مقاصد عیاں ہونے چاہئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں