رواں سال پہلی سہ ماہی میں 15فیصد گروتھ ہوئی، کراچی میں انفرااسٹرکچر سمیت بہت سے مسائل ہیں
معیشت کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا،حکومت کو مسائل سے نکلنے پر توجہ دینا ہوگی ‘کنٹری ڈائریکٹر کا خطاب
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ 30سال میں پاکستانی معیشت کا شمار بڑی مارکیٹ میں ہوگا، رواں سال پہلی سہ ماہی میں 15فیصد ٹیکس گروتھ ہوئی، معیشت کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے آج یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گروتھ ریٹ سے آبادی کے تناسب سے دوگنا ہے۔ رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں ٹیکس ریونیو میں 15 فیصد بہتری آئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات کی سمت درست ہے۔ لیکن حکومت کو مسائل سے نکلنے پر توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں انفراسٹرکچر سمیت بہت سے مسائل ہیں۔زراعت کے شعبے میں جدت لانے کی ضرورت ہے۔ زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیدا وار بڑھائی جاسکتی ہے۔ پاکستان کوصحت، تعلیم کیلئے زیادہ فنڈزمختص کرنے کی ضرورت ہے۔ بنگلادیش اور ویتنام میں بھی صحت اورتعلیم کیلئے زیادہ بجٹ مختص کیا جاتا ہے۔

