English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جج ویڈیو اسکینڈل؛ نواز شریف کی 5 افراد کو عدالتی گواہ بنانے کی درخواست

القمر

 اسلام آباد: جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل میں نواز شریف نے عدالت سے 5 افراد کو گواہ بنانے کی استدعا کردی۔

جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں اسکینڈل کے مرکزی کردار ناصر بٹ، ویڈیو اور آڈیو کی فرانزک رپورٹ تیار کرنے والے برطانوی ماہرین کو عدالتی گواہ بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

نواز شریف نے کہا ہے کہ مرکزی اپیل سے متعلق انصاف پر مبنی فیصلہ کرنے کے لیے گواہوں کے بیانات ضروری ہیں، شفاف اور آزادانہ ٹرائل میرا بنیادی حق ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ جج نے اپنا دامن داغدار ہونے کے حوالے سے خود اعتراف کیا ہے جبکہ سپریم کورٹ نے بھی جس جج کے کنڈکٹ پر سوال اٹھائے اس سے فیئر ٹرائل کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے؟

نواز شریف کی درخواست پر پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے