English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان میں موجود پاکستانی شہری لاپتا

القمر

 اسلام آباد / کابل: افغانستان کے شہر قندھار میں موجود پاکستانی شہری حامد کرزئی ایئرپورٹ جاتے ہوئے لاپتا ہوگیا، حکومت نے افغان حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق افغانستان کے صوبہ قندھار میں نجی کمپنی کی جانب سے جانے والا پاکستانی شہری فخر حسین لاپتا ہوگیا اور اس کے لاپتا ہونے کا معاملہ  پاکستان نے باضابطہ طور پر افغان حکومت کے ساتھ اٹھا دیا ہے۔

کابل میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی شہری قندھار ملٹری بیس پر طبی آلات کی تنصیب کے لیے گیا تھا تاہم فخر حسین شاہ 5 اکتوبر کو اپنی کمپنی سے حامد کرزئی ایئرپورٹ جاتے ہوئے لاپتا ہوگیا۔

پاکستانی سفارت خانے کے مطابق پاکستانی شہری کی کمپنی نے مقامی پولیس میں رپورٹ درج کرا دی ہے جب کہ پاکستان کی جانب سے بھی لاپتا پاکستانی شہری کو جلد از جلد تلاش کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے