English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹرز کی ملاقات

القمر

 راولپنڈی: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹرز کرسٹوفر وین ہولن اور میگی حسن نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹر کرسٹوفر وین ہولن اور میگی حسن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں مفاہمتی عمل پر بات چیت کی گئی جب کہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت پر زور اور تعاون پر امریکا کے مشکور ہیں۔

امریکی سینیٹرز کا کہنا تھا کہ علاقائی امن واستحکام میں پاکستان کی کوششیں قابل قدر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے