English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیاز 100 روپے کلو تک پہنچ گئی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

متعلقہ حکام اور وزارت تجارت کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے ملک بھر میں پیاز کی قیمتوں کا بحران پیدا ہوگیا، من مانی قیمتوں پر فروخت ہورہی ہے
پاکستان کی پیاز کی دھڑلے سے ایکسپورٹ جاری ہے، ایران اور افغانستان سے امپورٹ کے اجازت ناموں کا اجراء بند کردیا گیا ہے، پیاز کے تاجروں کا مؤقف
کراچی (کامرس رپورٹر) متعلقہ حکام اور وزارت تجارت کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے کراچی سمیت بڑے شہروں میں پیاز کی قیمت 100 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، بارشوں سے بلوچستان اور سندھ کی فصل کو نقصان پہنچنے کے باوجود پاکستان کی دیسی پیاز کی ایکسپورٹ جاری ہے اور پیاز کی مقامی طلب پوری کرنے کے لیے افغانستان اور ایران کی پیاز بازاروں میں فروخت ہو رہی ہے۔ پیاز کے تاجروں کا کہنا ہے کہ ایک جانب پاکستان کی پیاز کی دھڑلے سے ایکسپورٹ جاری ہے دوسری جانب قرنطینہ ڈپارٹمنٹ نے ایران اور افغانستان سے پیاز کی امپورٹ کے اجازت ناموں کا اجراء بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے پیاز کی قیمت میں مزید 20 روپے کلو تک کا اضافہ ہوگیا ہے اور فی کلو پیاز 90 سے 100 روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔ قرنطینہ حکام اور وزارت تجارت کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے ملک بھر میں پیاز کی قیمتوں کا بحران پیدا ہوگیا ہے اور پیاز من مانی قیمت پر فروخت ہو رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے