English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

29ممالک میں پاکستانیوں کے 11ارب ڈالر پڑے ہیں‘حماد اظہر

اسحاق ڈار نے کہا تھا پاکستانیوں کے بیرونِ ملک 200ارب ڈالر پڑے ہوئے ہیں‘وفاقی وزیر
بھارت نے پاکستان کو تنہا کرنے کیلئے سیاسی طور پر ایف اے ٹی ایف کو استعمال کیا اب نہیں کر سکے گا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ 29ممالک سے ڈیٹا موصول ہوا ہے جس کے مطابق پاکستانیوں کے 11ارب ڈالر وہاں پڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان 11ارب روپوں میں سے کچھ رقم ڈکلئیرئڈ بھی ہے لیکن سابق وزیرِ خازنہ اسحاق ڈار نے اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہو کر کہا تھا کہ پاکستانیوں کے بیرونِ ملک 200ارب ڈاکر پڑے ہوئے ہیں۔حماد اظہر نے کہا کہ ابھی اقامہ ہولڈر ممالک کا ڈیٹا نہیں ملا اقامہ ہولڈرز کے ڈیٹا حاصل کرنے کے لئے کام کر رہے ایف اے ٹی ایف نے ہمیں گرے لسٹ میں ڈالا تھا ایک سال میں اس پر کام کیا گیا ابھی پیرس میں اسکا رویو ہونا ہے، ٹیکنکل رویو میں ہم اپنا موقف پیش کرنے میں کامیاب ہوئے تھے بھارت نے پاکستان کو تنہا کرنے کے لئے جس طرح سیاسی طور پر ایف اے ٹی ایف کو استعمال کیا اب وہ نہیں کر سکے گا۔حماد اظہر نے مزید کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کا کو چیئر ہونے کی وجہ سے بھارت کے پاکستان کے خلاف عزائم کوپوری دنیا کے سامنے رکھ دیا ہے ، قوم بہتری کی امید رکھے اور خطرے کی کوئی بات نہیں ، 29ممالک سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق پاکستانیوں کے بیرون ممالک 11ارب ڈالر زپڑے ہیں جن میں سے 50فیصد ظاہر نہیں کئے گئے ،ہمیں اقامہ ہولڈر ز کاریکارڈ نہیں دیا گیا اور اب پتہ چلا ہے کہ یہ لوگ اقامہ کے اتنے شوقین کیوں تھے ، او ای سی ڈی کو ریکارڈ کے حصول کیلئے خط بھی لکھ دیا ہے اور پیرس کے دورہ کے دوران ہیڈ کوارٹر میںذمہ داران سے بھی بات کرنے کی کوشش کروں گا ، سابقہ حکمرانوںنے اپنی سیاست کو بچانے کیلئے معیشت کو خطرے میں ڈالا ، ہمارے دور حکومت میں خزانہ بھی سوچ رہاہے کہ ابھی تک مجھے کوئی لوٹنے کیلئے کیوں نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے