English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اے این پی نے مولانا کے آزادی مارچ کی حمایت کردی

بلاول بھٹو اور اسفند یارولی میں ملاقات، 27 تاریخ پوری اپوزیشن کی تاریخ بن جائے
مولانا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اے پی سی بلائیں‘ اے این پی رہنماافتخار حسین
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) عوامی نیشنل پارٹی نے جمعیت علمااسلام ف کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ اے این پی رہنماافتخارحسین نے کہا کہ ایسی فضا بنائیں گے کہ27 تاریخ پوری اپوزیشن کی تاریخ بن جائے، اپوزیشن مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دے گی، مولانا صاحب اے پی سی کا اجلاس بلائیں تا کہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرلیں۔میڈہا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی سے ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور آزادی مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت کا عزم کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماافتخار حسین نے کہا کہ ہمیں خوشی ہوگی کہ مولانا فضل الرحمان کو کامیابی ملے۔ ہم چاہتے ہیں کہ شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔ موجودہ حکومت نے ملک کو تباہ کردیا ہے۔ عمران خان نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی پگڑی اچھالی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ اپوزیشن تقسیم ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سلیکٹڈ حکومت منظور نہیں، ہم حکومت کوکسی طورفائدہ اٹھانے کا موقع نہیں دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے