English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوازشریف نے مولانا فضل الرحمن کو ایک ارب روپے دیئے، شفقت محمودکا دعویٰ

سننے میں آیا ہے کہ یہ پیسے کی گیم بھی بن رہی ہے، مولانا کے پاس تواتنے پیسے نہیں ہیں
بلاول بھٹو نے بھی بڑے پیسے دئیے ہیں‘ وفاقی وزیرتعلیم کی نجی ٹی وی کے پروگرام میںگفتگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ نوازشریف نے مولانافضل الرحمان کو ایک ارب روپیہ دیا، سننے میں آیا ہے کہ یہ پیسے کی گیم بھی بن رہی ہے، مولانا کے پاس تواتنے پیسے نہیں ہیں، لیکن نوازشریف اوربلاول بھٹو نے بھی بڑے پیسے دئیے ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پیسا بڑا اکٹھا کرلیا ہے۔یہ بھی سنا ہے کہ نوازشریف نے بڑے پیسے دیے ہیں، بلاول بھٹو نے بھی بڑے پیسے دیے ہیں، کیونکہ ان کے اپنے پاس توپیسے اتنے ہے نہیں،مجھے یہ سننے میں آیا ہے کہ یہ پیسے کی گیم بھی بن رہی ہے۔تحریک تواپنی جگہ پر ہے لیکن یہ پیسے کا مسئلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔مختلف اعدادبتائے جا رہے ہیں کہ کوئی کہتا ہے نوازشریف نے ایک ارب روپیہ دیا ہے۔بحرحال یہ تحقیقات کی باتیں ہیں۔لیکن میں ان کو بطور وزیر تعلیم یہی کہنا چاہتاہوں کہ اگر آپ مدارس کو تعلیمی ادارے کہتے ہیں تو پھر ان بچوں کوسڑکوں پر مت نکالیں ، ان کا تعلیمی مستقبل خراب نہیں ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے