English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد میں تاجروں کی احتجاجی ریلی؛ پولیس کا مظاہرین پر لاٹھی چارج

القمر

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ریڈزون میں داخلے کی کوشش پرپولیس نے تاجروں پر لاٹھی چارج کیا جس کے جواب میں مظاہرین نے اہلکاروں پر پتھراؤ شروع کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر سےآنے والے تاجروں کی  بڑی تعداد  ریلی کی صورت میں آبپارہ چوک سے سیرینا چوک پہنچی تو پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا، مظاہرین نے خاردار تاریں اور تمام رکاوٹیں ہٹا دیں اور حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے جب کہ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج شروع کردیا جس کے جواب میں مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا، صورتحال مزید بگڑنی پر پولیس کی اضافی نفری کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

تاجروں کے نمائندہ تنظیموں اور مختلف ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ شناختی کارڈ کی شرط کے معاملے پرایف بی آر آفس کی جانب مارچ کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے