English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خیبرپختون خوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

القمر

پشاور: خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

پشاور، مردان، چترال، سوات، مینگورہ، صوابی، یارحسین، یعقوبی، سوڈھیر اور تحصیل رزڑ کے اکثر علاقوں میں زلزلہ آیا ہے۔ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں کی طرف دوڑ پڑے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 180 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز افغانستان کا کوہ ہندوکش ریجن تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے