English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی پی نے حکومت سے مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کی اجازت دلوائی سعید غنی

پی ٹی آئی حکومت کے پہلے روز سے سیاسی قیادت کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے، جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں، وزیر اطلاعات
تحریک انصاف اپنے دھرنے کو حلال قرار دیتی ہے لیکن وہی عمل دوسرے کیلئے حرام سمجھتی ہے، میڈیا سے گفتگو
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی نے حکومت کو مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کی اجازت دینے کا مشورہ دے دیا، وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے دھرنے کو حلال قرار دیتی ہے لیکن وہی عمل دوسرے کے لیے حرام سمجھتی ہے، لوگ مہنگائی سے مر رہے ہیں مگر حکومت کو کسی کا احساس نہیں۔ یہ بات انہوں نے منگل کو ایکسپو سینٹر کراچی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کہی۔ وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ اس حکومت کے پہلے روز سے سیاسی قیادت کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اگر مزید گرفتاریاں کریں گے تو اس کے لیے بھی تیار ہیں، ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں دھرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پُرامن احتجاج کرنے والوں کو کبھی نہیں روکے گی اور احتجاج مولانا کا حق ہے، پاکستان ٹریول مارٹ کی غیر ملکیوں میں اہمیت بڑھتی جارہی ہے، کراچی کے حالات اب بہت بہتر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مولانا صاحب کو احتجاج اور دھرنے کا حق ہے حالات بہتر ہونے سے پاکستان اور سندھ سمیت دیگر صوبوں میں سیاحت بڑھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے