English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انڈونیشین قانونی اور سیکیورٹی امور کے وفد کا وزارت خارجہ کا دورہ

القمر

 اسلام آباد: انڈونیشیا کی وزارت سیاسی، قانونی اور سیکیورٹی امور کے وفد نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈونیشیا کی وزارت سیاسی، قانونی و سیکیورٹی امور کے وفد نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا اور ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ (ایشیاء پیسفک) ظہور احمد سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی تعاون کو مزید فروغ اور استحکام دینے پر اتفاق رائے پایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ نے وفد کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم اور غاصبانہ اقدامات پر بریفنگ دی اور آسیان فورم پر پاکستان کی رکنیت کے حوالے سے انڈونیشیا کی حمایت پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے