English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آزادی مارچ مولانا اسلام آباد آرہے ہیں عمران خان بریانی کا انتظام کریں بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی آزادی مارچ کی مکمل حمایت کرتی ہے، عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا دھرنے کیلئے کھانا اور کنٹینر بھی دوں گا اب کھانا پکانا شروع کردیں، چیئرمین پیپلز پارٹی
جمہوری حقوق کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے، کراچی میں 18 اکتوبر کو سانحہ کارساز کی یاد میں جلسہ ہوگا، پی پی چیئرمین کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد بلاول ہائوس میں پریس کانفرنس
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے مارچ میں ہر ممکن تعاون کریں گے، وفاقی حکومت بنی تو وزیر اعظم عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ دھرنے کیلئے کنٹینر اور کھانا بھی دوں گا، اب عمران خان کو کھانا پکانا شروع کرنا چاہیے اور بریانی کا انتظام کرنا چاہیے کیونکہ مولانا فضل الرحمان نے فیصلہ کرلیا ہے کہ جینا ہوگا مرنا ہوگا، دھرنا ہوگا، دھرنا ہوگا،جمہوری حقوق کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے اور 18 اکتوبر کو سانحہ کارساز کی یاد میں کراچی میں جلسہ کریں گے۔بدھ کی شب پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد بلاول ہائوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نالائق اور نااہل حکومت نے معیشت کوتباہ کردیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں معاشی انصاف ہو۔انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نالائق اور نااہل حکومت عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں ہر پارٹی کو احتجاج کا حق ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی حمایت کرتے ہیں، پیپلز پارٹی ہر شہر میں آزادی مارچ کی حمایت کرے گی اور مارچ کا شیڈول سامنے آنے پر ہر ممکن تعاون کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے