English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب نے وزیراعظم کو دورے کی دعوت دیکرمودی کو بھی بلا لیا

عمران خان اور بھارتی وزیراعظم29سے 31اکتوبر تک سرمایہ کاری سمٹ میں شرکت کریں گے
چین سے واپسی کے بعد وزیراعظم کی سعودی عرب و ایران کے دورے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت دے کر نریندر مودی کو بھی سعودی عرب بلا لیا ہے۔وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 29سے 31اکتوبر تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان اور نریندر مودی سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق چین سے واپسی پر وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورے بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چین سے واپسی کے بعد وزیراعظم کی سعودی عرب و ایران کے دورے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ چین سے واپسی پر وزیراعظم دورے کے بارے میں مشاورت کریں گے جس کے بعد سعودی عرب جائیں گے۔سعودی عرب نے وزیراعظم عمران خان کو سرمایہ کاری سمٹ میںشرکت کے لیے سعودی عرب آنے کی دعوت دی ہے۔ سعودی عرب نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی سرمایہ کاری سمٹ میں شرکت کرنے کی دعوت دی ہے اور وہ بھی اس موقع پر سعودی عرب جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان اس وقت چین کے سرکاری دورہ پر موجود ہیں۔جہاں وہ چین کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے