سڑک سے عمارت کا ملبہ اٹھانا بنیادی طور پر بلڈرز کا کام ہے ٗ بلڈر کچرا نہیں اٹھائے گا تو اخراجات ادا کرے گا
ضلع کراچی میں ایک بھی کچرا کنڈی نہیں ہے ٗ ڈپٹی کمشنر کے انکشاف نے وزیراعلیٰ سمیت سب کو حیرت زدہ کردیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر سڑک پر ملبہ اور کچرا نظر آیا تو عمارت اور دکان سیل کردی جائیگی۔ سڑک سے عمارات کا ملبہ اٹھانا بنیادی طو رپر بلڈرز کا کام ہے لیکن اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو پھر اس کیلئے لازم ہے کہ وہ حکومت سندھ کو اسے اٹھانے کے اخراجات ادا کرے۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت بدھ کو شہر قائد سے کچرا اٹھانے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء‘ مشیران اور متعلقہ حکام نے شرکت کی اور صوبائی و شہری حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے جانیوالے اقدامات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے شرکاء کو یہ بتایا کرورطہ حیرت میں ڈال دیا کہ پورے ضلع میں ایک بھی کچرا کنڈی نہیں حالانکہ51 یوسیز ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب تک ضلع وسطی سے54000 ٹن کچرا جی ٹی ایس تک پہنچایا گیا ہے جب کہ32000 ٹن کچرا لینڈ فل سائٹ پر بھیجا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ملیر نے بتایا کہ بھینس کالونی کی صفائی سب سے بڑا چیلنج تھا جس پر بہت کام کیا۔ صوبائی وزیر نواب وسان نے بتایا کہ ملیر میں واٹربورڈ کا بھی مسئلہ ہے جس پر وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ صفائی ستھرائی کے ساتھ تجاوزات کا خاتمہ بھی یقینی بنایا جائے۔
کچرا پھینکنے پر عمارت اور دکان سیل ہوگی ٗ وزیراعلیٰ سندھ کا اعلان