English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فضل الرحمان کا 27 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل نہ ہونے کا فیصلہ

جے یو آئی ف نے کارکنان کو 31 اکتوبر سے قبل کسی صورت دارالحکومت میں داخل نہ ہونے کی تلقین کر دی
کارکنان کسی بھی منفی پروپیگنڈہ کا حصہ نہ بنیں اور اپنی تیاریوں کو تیز کریں‘مولانا کی اجلاس کے شرکاء کو ہدایت
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) جے یو آئی ف کا 27 اکتوبر کا اسلام آباد میں داخل نہ ہونے کا فیصلہ، مولانا فضل الرحمان نے کارکنان کو 31 اکتوبر سے قبل کسی صورت وفاقی دارالحکومت میں داخل نہ ہونے کی تلقین کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اکتوبر کو داخل ہوا جائے گا۔ اس حوالے سے جماعت کے تمام کارکنان کو نئی حکمت عملی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے باقاعدہ ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں پارٹی رہنماؤں کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں سینیٹر مولانا عطاالرحمان ،علامہ راشد سومرو، مولانا سعید یوسف اور عبداللہ خیلجی شریک تھے۔اجلاس میں سینیٹر طلحٰہ محمود، ایم این اے آغا محمود شاہ، ایم این اے مفتی عبدالشکور، ڈاکٹر عتیق الرحمن اور پیر مدثر تونسوی بھی شریک تھے۔جے یو آئی ف کے سربراہ نے اجلاس کے دوران شرکاکو ہدایت دی کہ آزادی مارچ کے انتظامات کو جلد حتمی شکل دیں۔انہوں نے کہا کہ کارکنان کسی بھی منفی پروپیگنڈہ کا حصہ نہ بنیں اور اپنی تیاریوں کو تیز کریں۔اجلاس میں آزادی مارچ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں کو بلاوجہ پولیس کی جانب سے تنگ کرنے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں آزادی مارچ کے مقام ڈی چوک کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے