English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لیاقت یونیورسٹی؛ اساتذہ کے ہراساں کرنے پر طالبہ کی خودکشی کی کوشش

القمر

جامشورو: لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں طالبہ نے خودکشی کی کوشش کی تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہی۔

شعبہ فارمیسی کی طالبہ سائرہ نے دو اساتذہ پر حراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ٹیچر شفقت رضوی اور ان کا دوست ٹیچر احسان میمن امتحانات میں پرچے آؤٹ کرنے کے معاملے پر اسے ہراساں کرتے ہیں اور کلاس میں تنگ کرتے ہیں۔

طالبہ سائرہ نے کہا کہ ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ (شعبہ کی سربراہ ) ناہید میمن کو کئی بار اس حوالے سے شکایت کی مگر انہوں نے کوئی نوٹس نہیں لیا اور نہ ہی انضباطی کارروائی کی۔ سائرہ کا کہنا تھا کہ مسلسل ہراسانی سے تنگ آکر اس نے خودکشی کی کوشش کی۔

لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے معاملے پر 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے جو ایک ہفتے میں انتظامیہ کو رپورٹ پیش کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے