English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آزادی مارچ کچلنے کی نئی حکمت عملی جے یو آئی کارکنوں کی دریائے سندھ میں کشتیوں کے ذریعے ریہرسل

سڑک بند کرکے روکنے کی کوشش کی گئی تو وہ کشتیوں کے ذریعے دریائے سندھ عبور کرکے اسلام آباد کی طرف جائینگے
جے یو آئی کے کارکنوں نے سرگرمیاں تیز کردیں زیادہ سے زیادہ کشتیاں حاصل کررہے ہیں ٗ رپورٹ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء اسلام (ف) کی جانب سے حکومت مخالف آزادی مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے کارکنان کی جانب سے بھرپور انداز میں تیاریاں جاری ہیں اور چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کارکنان جوش و خروش سے تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جے یو آئی کے کارکنان نے حکومت کی جانب سے ممکنہ طور پر آزادی مارچ کے قافلوں کو روکنے کے لیے سڑکیں بند کرنے کی صورت میں متبادل حکمت عملی تیار کرلی ہے اور انوکھے انوکھے طریقے اپنائے جارہے ہیں، جے یو آئی کے کارکنان کی جانب سے دو دنوں سے دریائے سندھ میں کشتیوں کے ذریعے ریہرسل کی جارہی ہے تاکہ اگر سڑک بند کرکے انہیں روکنے کی کوشش کی جائے تو وہ کشتیوں کے ذریعے دریائے سندھ کو عبور کرکے اسلام آباد کی جانب مارچ جاری رکھیں اس ضمن میں جے یو آئی کے کارکنان زیادہ سے زیادہ کشتیاں حاصل کر رہے ہیں تاکہ ہنگامی صورتحال میں کارکنوں کی بڑی تعداد کشتیوں کے ذریعے اسلام آباد کی طرف جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے