English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے نیو کراچی میں لوہے کی راڈ لگنے سے ایک شخص ہلاک

جھگڑے میں ملوث افراد فرار ہوگئے،پولیس گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے
کراچی (کرائم رپورٹر) صبح سویرے نیو کراچی میں بچوں کی لڑائی پر بڑے کود پڑے، لاٹھی ڈنڈوں اور لوہے کی راڈ لگنے سے ایک شخص ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کے علاقے سیکٹر 11/D اقصیٰ مسجد کے قریب مکان نمبر 2/103 کے باہر جھگڑے کے دوران لوہے کی راڈ لگنے سے 45 سالہ فرید ولد فضل الدین لہولہان ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جہاں پر مضروب دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق جھگڑے میں ملوث افراد فرار ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ جھگڑا بچوں کی لڑائی پر پیش آیا ہے تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے