English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے نکل پڑا ہوں، بلاول بھٹو زرداری

القمر

لاڑکانہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میں کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کررہا ہوں اور اسے گھر بھیج کر ہی چھوڑوں گا۔

لاڑکانہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ غریب دشمن حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے، ایک سال میں لاکھوں لوگوں افراد کو بے روزگار کردیا گیا، حکومت نے 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن تجاوزات کے نام پر گھر بھی چھین لیے گئے، کٹھ پتلی حکومت کراچی پرقبضہ کرناچاہتی یہ ان کی بھول ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جب بھی کٹھ پتلی حکومت آتی ہے وہ عوام کوخوش نہیں رکھ پاتی، ظالم غریب دشمن حکومت ہے غریب عوام کا خون چوس رہی ہے، اب میں نے پیپلز پارٹی کا پرچم تھام لیا ہے اور عوام دشمن اور سلیکٹڈ حکومت کے خلاف کھڑا ہوا ہوں، میں کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کررہا ہوں جس نے عوام کا جینا حرام کردیا، پیپلز پارٹی نے آمروں کا مقابلہ کیا یہ کٹھ پتلی کیا چیز ہے مجھے اس حکومت کو گھر بھیجنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے