English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں بہادر نوجوان نے جان پر کھیل کر دو ڈکیتوں کو پکڑلیا

القمر

 کراچی: بفرزون میں بہادر نوجوان نے جان ہتھیلی پر رکھ کر 2 اسٹریٹ کرمنلز کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جب کہ لوٹ مار کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔

ایکسپریس کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون میں بہادر نوجوان احسن نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر لوٹ مار کے لیے آنے والے 2 مسلح ملزمان کو پکڑلیا اور علاقہ مکینوں کی مدد سے پولیس کے حوالے کردیا۔

لوٹ مار کی ناکام واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پرآ گئی ویڈو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بہادر نوجوان ایک گھرکے باہر اپنے دوست کے ساتھ ہنسی مذاق کر رہا تھا کہ اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان موقع پر پہنچ گئے جن میں سے ایک مسلح ملزم موٹر سائیکل سے نیچے اترکر نوجوان احسن کے قریب پہنچا تو احسن نے موقع دیکھ کراس کا پستول پکڑلیا۔

اسی دوران ملزم کا دوسرا ساتھی بھی موٹر سائیکل سے اترگیا اورنوجوان احسن کو پکڑنے لگا جس پر نوجوان نے علاقہ مکینوں کو اپنی مدد کے لیے پکارنا شروع کردی اورعلاقہ مکین موقع پر پہنچ گئے، نوجوان نے علاقہ مکینوں کی مدد سے ملزمان کو پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی گرفتار ایک ملزم حال ہی میں جیل سے ضمانت پر رہا ہوا ہے انھوں نے بتایا کہ گرفتارملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے