English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوئٹہ میں زور دار دھماکا، متعدد افراد زخمی

دھماکا ڈبل روڈ پر نادرا  آفس کے قریب ہوا، پولیس، فوٹو: فائلدھماکا ڈبل روڈ پر نادرا  آفس کے قریب ہوا، پولیس، فوٹو: فائل

کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر نادرا  آفس کے قریب زور دار دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہر کے مصروف علاقے ڈبل روڈ پر نادرا آفس کے باہر پولیس وین کے قریب زوردار دھماکا ہوا، دھماکے کے بعد ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور دور سے سیاہ بادل فضا میں بلند ہوتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور تفیتشی اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں جب کہ ریسکیو ٹیمیں بھی جائے دھماکا پر پہنچ چکی ہیں جو امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جائے دھماکا سے 3 زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے